• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خونی کھیل نہ رکا، ڈمپر اور ٹریلر کی ٹکر سے 2 نوجوان جاں بحق

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہر میں ہیوی ٹریفک کا خونی کھیل بدستور جاری ہے،مختلف علاقوں میں ڈمپر اور ٹریلر کی ٹکر سے 2 نوجوان جاں بحق جبکہ ٹریفک حادثات میں مجموعی طور پر3 افراد ہلاک ہوئے۔ رامسوامی میں ڈمپر کی ٹکر سے نوجوان کی ہلاکت کے بعد ڈمپر ایسوسی ایشن اور مشتعل افراد آمنے سامنے آگئے ،مشتعل افراد نے ڈمپر کو آگ لگادی ،لیاقت محسود کے ساتھیوں کی جانب سے ہوائی فائرنگ سے علاقہ میدان جنگ بن گیا ۔تفصیلات کے مطابق گارڈن تھانے کے علاقے نشتر روڈ، رامسوانی رستم جی کمپاؤنڈ کے قریب تیزرفتار ڈمپر نمبری TAM-812کی ٹکرسے موٹرسائیکل KLM-3411پرسوار 23سالہ نوجوان شاہ زیب ولد محمد شاہد جاں بحق اوراس کے اہلیہ21 سالہ مصباح شدید زخمی ہوگئی ،پولیس کے مطابق متوفی گارڈن دھوبی گھاٹ کا رہائشی اور گھر سے اپنی اہلیہ کے ساتھ کسی کام سے نکلا تھا ، وہ نشتر روڈ کی طرف جارہا تھا کہ تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر کے باعث حادثہ پیش آیا ،پولیس نے متوفی نوجوان کے والد محمد شاہد کی مدعیت میں واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا ، قائد آباد تھانے کی حدود لانڈھی اسپتال چورنگی کےقریب تیزرفتارٹریلرکی ٹکر سے ایک موٹر سائیکل سوارنوجوان جاں بحق اوردوسرا زخمی ہو گیا ،جناح اسپتال میں متوفی کی شناخت 20 سالہ کاشان ولد محمد اکمل اورزخمی کی شناخت 19 سالہ جواد ولد محمد رفیق کے نام سے ہوئی ،پولیس کے مطابق جاں بحق وزخمی نوجوان قریبی علاقے کے رہائشی ہیں، پولیس نے ٹریلر کےڈرائیورسلیمان خان کوگرفتارکرلیا، کھوکرا پار تھانہ کی حدود ملیرٹنکی اسٹاپ کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا،

اہم خبریں سے مزید