• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ظہران ممدانی کی مجموعی دولت 5 کروڑ 65 لاکھ روپے، سادہ زندگی

کراچی (نیوز ڈیسک) نیویارک میئر امیدوار ممدانی کی کل دولت صرف دو لاکھ ڈالر(5کروڑ 65کروڑ روپے) ، سادہ زندگی، بغیر کار، کرائے کا فلیٹ، آمدورفت کیلئے سب وے، تنخواہ 1.42لاکھ ڈالر سالانہ(4کروڑ روپے)، ریپ گانے سے 1 ہزار ڈالر (2لاکھ 82ہزار روپے)آمدنی ہے نیویارک کے میئر کے سوشلسٹ امیدوار ظہران ممدانی، جو اس وقت انتخابی دوڑ میں آگے ہیں، مالی اعتبار سے اپنے حریفوں کے مقابلے میں نہایت سادہ زندگی گزار رہے ہیں۔ فوبز کے مطابق 34 سالہ ریاستی اسمبلی کے رکن کی کل دولت تقریباً دو لاکھ ڈالر ((5کرور 65کروڑ روپے) ہے، جب کہ ان کے حریف سابق گورنر اینڈریو کومو کے اثاثے ایک کروڑ ڈالر (2ارب 82کروڑ روپے)کے لگ بھگ ہیں۔ زوہران مامدانی یوگنڈا کے شہر جِنجا میں چار ایکڑ زمین کے مالک ہیں، مگر اس کی ملکیت کے سال کے بارے میں ان کے کاغذات میں تضاد ہے۔
اہم خبریں سے مزید