• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوگنڈا کے بھارتی نژاد پروفیسر محمود ممدانی اور بھارتی فلمساز میرا نائز کی اولاد نرینہ ظہران ممدانی کون؟

کراچی ( ڈاکٹرسہیل محمود مہر)ظہران ممدانی، جن کا تعلق ایک علمی اور تخلیقی خانوادے سے ہے، موجودہ امریکی سیاست میں ایک منفرد اور مؤثر آواز بن کر ابھرے ہیں۔ وہ ڈیموکریٹک پارٹی اور ڈیموکریٹک سوشلسٹس آف امریکہ کے فعال رکن ہیں اور 2021 سے نیویارک اسٹیٹ اسمبلی کے 36ویں ضلع، یعنی کوئینز کے علاقے ایسٹوریا کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ 2025 کے بلدیاتی انتخابات میں وہ نیویارک سٹی کے میئر کے لیے ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار ہیں — ایک علامتی اور تاریخی مرحلہ، جس نے انہیں امریکہ کے سب سے بڑے شہر میں ترقی پسند سیاست کی امید میں تبدیل کر دیا ہے۔ظہران ممدانی 18 اکتوبر 1991 کو یوگنڈا کے دارالحکومت کمپالا میں پیدا ہوئے۔ وہ معروف ماہرِ مابعد نوآبادیات (postcolonialism) پروفیسر محمود ممدانی اور عالمی شہرت یافتہ فلم ساز میرا نائر کے واحد فرزند ہیں۔ ان کے والد گجراتی نژاد مسلمان ہیں جن کا خاندان مشرقی افریقہ میں بھارتی نژاد آبادی سے تعلق رکھتا ہے، جبکہ ان کی والدہ پنجابی ہندو ہیں جن کا تعلق بھارتی ریاست اڑیسہ کے شہروں رورکیلا اور بھوبنیشور سے ہے۔
اہم خبریں سے مزید