• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

27 ویں ترمیم عدلیہ پر اجارہ داری کی کوشش، قبول نہیں کرینگے، حافظ نعیم

کراچی( اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نےکہا ہےکہ  27ویں آئینی ترمیم عدلیہ پر اجارہ داری کی کوشش ہے،جماعت اسلامی 26ویں آئینی ترمیم کی طرح 27ویں آئینی ترمیم کو بھی ہر گز قبول نہیں کریگی،  کراچی میں کرمنلز کو پکڑنے کیلئے کیمرے نہیں لگے مگر ای چالان کیلئے فوراً لگ گئے، بی آر ٹی ریڈ لائن منصوبہ اہل کراچی کیلئے عذاب بن گیا، کے،فور منصوبہ 4سال سے مسلسل تاخیر کا شکار ہے،شہر میں ٹینکر مافیا کا راج ہے،2سال میں مکمل ہونیوالے منصوبے 8سے 10سال بعد بھی ختم نہیں ہورہے۔27ویں ترمیم کے ذریعے ہائی کورٹ کے ججز کے تبادلوں کا اختیار حکومت کو دینے کی کوشش کی جارہی ہے، ایسی ترامیم آئین اور جمہوریت دونوں کے ساتھ کھلواڑ ہیں۔ادارہ نورحق میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےانھوں نے مزید کہاکہ 26ویں اور 27ویں آئینی ترامیم سمیت آزاد کشمیر میں خرید و فروخت کی سیاست نے عوام کا اعتماد متزلزل کردیا ہے۔26ویں ترمیم کو صرف جماعت اسلامی نے کلیتاً مسترد کیاکیونکہ اس نے عدلیہ کی خودمختاری کو شدید نقصان پہنچایا۔بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے فرانزک آڈٹ کی ضرورت ہے، یہ پروگرام غربت مٹانے کی بجائے سیاسی ہتھکنڈوں کا ذریعہ بن چکا ہے۔ اگر اس کا شفاف آڈٹ کیا جائے تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔وزیر اعظم شہباز شریف کو ڈونلڈ ٹرمپ کی چاپلوسی کر کے پاکستان کا وقار مجروح کرنے کی بجائے پوچھنا چاہئے کہ اسرائیل معاہدے کی خلاف ورزی کیوں کررہا ہے، پاکستانی فورسز کو اگر غزہ بھیجا گیا اور وہ حماس کے سامنے کھڑی ہو جائیں تو یہ کسی طور دانشمندانہ فیصلہ نہیں۔
اہم خبریں سے مزید