اسلام آباد(خصوصی نمائندہ) سینٹ میں گزشتہ روزو قفہ سوالات کے دوران وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے بتایا کہ خیر سگالی کے طور پر پاکستان نے اُن سابق شہریوں کو، جو ماضی کے مشرقی پاکستان سے تعلق رکھتے تھے اور اپنے نئے ملک بنگلہ دیش جانے سے قبل مغربی پاکستان (موجودہ پاکستان) میں اپنی جائیدادیں چھوڑ گئے تھے، یہ پیشکش کی ہے کہ وہ اب موجودہ پاکستان آ کر اپنے سابقہ گھروں میں رہ سکتے ہیںگزشتہ چار سال کے دوران صرف دو افسران کو مدت ملازمت میں توسیع دی گئی تھی تاہم وہ اب ریٹائرڈ ہوچکے، جو لوگ ریٹائرڈ ہوئے ہیں اس کی لسٹ فراہم کردینگے ۔انہوں نے کہاکہ حکومت کوٹہ سسٹم پر بھرپور عملدرآمد کر رہی ہے اور چھوٹے صوبوں کے کوٹے کی کسی قسم کی خلاف ورزی نہیں کی جارہی ، کوٹہ سسٹم صرف بھرتیوں تک محدود ہے۔