• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہیوی ٹریفک کو قانون کا پابند، مؤثر کارروائی عمل میں لائی جائے، منعم ظفر

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )گزشتہ رات گارڈن شو مارکیٹ رامسوامی میں ڈمپر کی ٹکر سے جاں بحق نوجوان شاہ زیب کی نمازِ جنازہ میں امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان، سکریٹری اطلاعات زاہد عسکری،مقامی رہنماؤں، علاقہ مکینوں اور متوفی کے عزیز و اقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی،بعد ازاں منعم ظفر خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے واقعے پر گہرے رنج و غم اور جاں بحق ہونے والے نوجوان کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں ہیوی ٹریفک کے باعث اب تک 217قیمتی جانیں ضائع ہوچکی ہیں لیکن حکومت اور انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت برقرار ہے۔
اہم خبریں سے مزید