کراچی (اسٹاف رپورٹر)سپر ہائی وے بلاک کرنے کے الزام میں 6 افراد کو حراست میں لے کر چھوڑ دیا گیا۔پولیس کے مطابق رامسوامی میں گزشتہ شب ڈمپر حادثے کے ذمہ دار ڈمپر کو نذر آتش کرنے اور ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر لیاقت محسود کی جانب سے سپر ہائی وے بلاک کرنے کا ویڈیو بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد کسی بھی ناخشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے گزشتہ روز ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس کی بھاری نفری کو تعینات کیا گیا۔ ڈی ایس پی سہراب گوٹھ اورنگزیب خٹک نے بتایا کہ سخت حفاظتی اقدامات کے باعث پولیس نے سپر ہائی وے بلاک کرنے کے الزام میں 6 افراد کو حراست میں لیکر تھانے منتقل کیا تھا تاہم کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔