کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) گارڈن رام سوامی میں ڈمپر کی ٹکر سے جاں بحق نوجوان شاہزیب کی چار ماہ قبل شادی ہوئی تھی ،متوفی کو آہوں اور سسکیوں کے ساتھ میوہ شاہ قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا ۔متوفی کے والد نے بتایا ہے کہ شاہ زیب 6 بہن بھائیوں میں تیسرے نمبر پر تھا جبکہ وہ صدر بوری بازار میں کپڑے کے دکان پر کام کرتا تھا ، گارڈن حسن لشکری ولیج کشتی مسجد کے قریب ان کی راشن کی دکان اور وہیں پر گھر ہے ، شاہ زیب جس لڑکی سے محبت کرتا تھا اسی سے اس کی شادی کرائی تھی ، وہ اپنی شادی پر بہت خوش تھا ، واقعے کے وقت وہ مارکیٹ سودا لینے گیا تھا اور خریداری کر کے واپس گھر آرہا تھا کہ حادثہ کا شکار ہوگیا، متوفی شاہ زیب کی نماز جنازہ منگل کو گھر کے قریب عثمان آباد میں بعد نماز ظہر ادا کی گئی ، متوفی کا جنازہ دن گیارہ بجے چھیپا سردخانے سے ان کے گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔