• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کے ریاستی اور مقامی انتخابات کا آغاز

دبئی (سبط عارف) امریکا کی تمام 50 ریاستوں میں مقامی (Local) اور ریاستی (Statewide) انتخابات آج ( 4 نومبر 2025 ) سے ہو رہے ہیں۔ یہ انتخابات امریکی صدارتی انتخابات نہیں ہیں بلکہ ایسے انتخابات ہیں جن میں شہر، ضلع یا ریاستی سطح کے عہدے دار منتخب کیے جاتے ہیں۔1 ) سٹی کونسل (City Council): شہر کے منتخب نمائندے ( مئیرز ) جو مقامی قوانین، بجٹ، ٹرانسپورٹ اور شہری سہولتوں کے فیصلے کرتے ہیں۔2 ) اسکول بورڈ ( School Board ): تعلیمی اداروں کے نصاب، فنڈنگ اور پالیسیوں سے متعلق فیصلے کرنے والے مقامی نمائندے بھی منتخب کئے جائیں گے۔ ہر امریکی علاقے ، قصبے میں اسکول بورڈ ہوتا ہے جن کو امریکی عوام منتخب کرتے ہیں۔ 3 ) گورنر (Governor): ہر ریاست کا سب سے اعلیٰ منتخب عہدیدار جو ریاستی حکومت چلاتا ہے اس کیلئے ووٹنگ کی جارہی ہے۔ 3 ) لیفٹیننٹ گورنر (Lieutenant Governor): گورنر کے بعد دوسرا سب سے اہم عہدہ لیفٹیننٹ گورنر کا ہوتا ہے۔ یہ نائب گورنر کہلاتا ہے۔ اگر گورنر اپنے عہدے سے ہٹ جائے یا غیر حاضر ہو تو لیفٹیننٹ گورنر اس کی جگہ فرائض انجام دیتا ہے۔4) ریاستی اسمبلی و سینیٹ (State Legislature): امریکا میں ریاستی اسمبلی اور سینیٹ کیلئے ووٹر حق رائے دہی استعمال کریں گے ۔
اہم خبریں سے مزید