• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی سرکاری ملازمین کیلئے اہم خبر، رینٹل سیلنگ میں اضافہ کا نوٹیفیکیشن جاری

اسلام آباد ( رانا غلام قادر)لاکھوںوفاقی سرکاری ملازمین کے لیے اہم خبر ہے کہ وزارت ہا ؤسنگ و تعمیرات نے وفاقی سر کاری ملازمین کی کرایہ داری سیلنگ( Rental Ceiling) میں 85 فیصد اضافہ کا با ضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ موجودہ شر ح میں 85فی صداضافہ کا اطلا ق گریڈ ایک سے بائیس تک تمام وفاقی سر کاری ملازمین پریکم نومبر سے ہوگا،رینٹل سیلنگ میں اضافہ تمام وزارتیں اور ڈویژن اپنے رواں ما لی سال 2025..26کے بجٹ سے ایڈ جسٹ کریں گی ۔وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ و ورکس، میاں ریاض حسین پیر زادہ نے اس اہم اعلان پر تمام وفاقی سرکاری ملازمین کو مبارکباد دیتے ہوئے اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہےکہ ملازمین کی فلاح ہماری اولین ترجیح ہے۔ سیکشن افسر وزارت ہا ؤسنگ و تعمیرات رانا یاور حسین کے دستخطوں سے جاری نو ٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ رینٹل سیلنگ میں کیا جا نے والا اضافہ تمام وزارتیں اور ڈویژن اپنے رواں ما لی سال 2025..26کے بجٹ سے ایڈ جسٹ کریں گی اور اس کیلئے اضافی فنڈز فراہم نہیں کئے جا ئیں گے۔نوٹیفیکیشن کے مطا بق موجودہ رینٹل سیلنگ میں85فی صد اضافہ کے بعد اسلام اآ باد کے گریڈ ایک سے دو کے ملازم کی سیلنگ 13004روپے جبکہ دیگر شہروں کیلئے 12193ہوگی۔گریڈ تین سے چھ کے اسلام اآ باد کے ملازمین کی سلینگ 20313روپے اور دیگر شہروں کیلئے 17860روپے ہوگی۔
اہم خبریں سے مزید