اسلام آ باد ( رانا غلام قادر) قومی اسمبلی کا اجلاس آج بروز بدھ شام پانچ بجے پارلیمنٹ ہا ؤس میں سپیکر ایاز صادق کی زیرصدارت منعقد ہوگا۔اجلاس کیلئے 19نکاتی ایجنڈا جا ری کردیاگیا ہے۔ وقفہ سوالات کی کا روائی ہوگی۔نزہت صادق۔ آسیہ نا زتنولی ۔شاکر بشیر اعوان اور انجم عقیل خان اسلام آ باد میں کوڑ کرکٹ ٹھکا نے لگانےکیلئے سا ئنسی اور پائیدار نظام نہ ہونے کے بارے میں توجہ دلاؤ نو ٹس پیش کریں گے۔ عالیہ کا مران۔ مو لا نا عبد الغفور حیدری اور نعیمہ کشور خان اسلام آ باد کے نجی ہسپتالوں اور لیبارٹریوں کے ہوشربا چارجز سے متعلق توجہ دلاؤ نٹو سپیش کریں گے۔