کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی مخیر میکینزی اسکاٹ کا ہاورڈ یونیورسٹی کو 23 ارب کا عطیہ، ادارے کی 158 سالہ تاریخ کی بڑی امداد میں شامل، عطیہ ایسے وقت آیا جب شٹ ڈاؤن سے فنڈنگ متاثر ہے۔ پرچون میگزین کے مطابق امریکی ارب پتی مخیر خاتون میکینزی اسکاٹ نے تاریخی سیاہ فام تعلیمی ادارے ہاورڈ یونیورسٹی کو 8 کروڑ ڈالر (23 ارب روپے) کا غیر مشروط عطیہ دیا ہے، جو ادارے کی 158 سالہ تاریخ کی سب سے بڑی امداد میں شمار کیا جا رہا ہے۔ اس عطیے میں سے 6 کروڑ 30 لاکھ ڈالر یونیورسٹی کو اور ایک کروڑ 70 لاکھ ڈالر میڈیکل کالج کو دیے جائیں گے۔