کراچی (جنگ نیوز)پاک بحریہ کے وائس ایڈمرل راجہ رب نوازنے انڈیا کو خبردارکرتے ہوئے کہاہے کہ بھارتی مشقوں اور اطراف کے تمام حالات سے بخوبی آگاہ ہیں‘ ہر طرح کے حالات کے لئے تیار ہیں ۔گزشتہ روز کراچی ایکسپوکے دورے کے موقع پر ان کا کہناتھاکہ صورتحال کا باریک بینی سےمشاہدہ کررہےہیں، کسی بھی غیرمعمولی صورتحال سےنبرد آزما ہونے کیلئے مکمل تیار ی ہے ۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے بھی بھارت کی جانب سے کسی سمندری کارروائی کے خطرے کا اظہار کیا تھااور کہا تھا کہ لگتا ہے کہ بھارت سمندر کے راستے کوئی فالس فلیگ آپریشن کرے گا اور جھوٹ بولے گا کہ پاکستان کے خلاف بڑی کارروائی کی۔