• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس میں پاکستانی سفیر کی ایبی لمپکس ٹیم سے ملاقات، معذور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی

اسلام آباد (صالح ظافر) روس میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے منگل کے روز ماسکو میں ایبی لمپکس بین الاقوامی مقابلہ برائے پیشہ ورانہ مہارت میں حصہ لینے والی پاکستانی ٹیم سے ملاقات کی، جو معذور افراد کی پیشہ ورانہ مہارتوں کے لیے منعقد کیا گیا تھا۔ یہ مقابلہ روسی وزارت تعلیم اور ماسکو سٹی گورنمنٹ کی جانب سے منعقد کیا گیا تھا۔ سفیر ترمذی نے پورے پاکستانی وفد کی لگن اور جذبے کو سراہا، اور ان کی شرکت پر ان کی حوصلہ افزائی کی۔ خصوصی طور پر، سفیر نے انصاری زین العابدین کو مبارکباد دی، جنہوں نے سلائی کے مقابلے میں تیسرا انعام حاصل کیا اور انہیں کانسے کے تمغے سے نوازا گیا۔
اہم خبریں سے مزید