لاہور ( جنرل رپورٹر ) پنجاب پبلک سروس کمیشن نے محکمہ ، ماحولیاتی تحفظ ریونیو ڈیپارٹمنٹ، ، محکمہ مواصلات و تعمیرات، پنجاب رنگ روڈ اتھارٹی ، اور ہاؤسنگ اربن ڈیویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سمیت 08 مختلف عہدوں کے تحریری نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ سیکرٹری پنجاب پبلک سروس کمیشن افضال احمد نے کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ مزید براں، کامیاب امیدواروں کے انٹرویو کال لیٹرز جلد کمیشن کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کیے جائیں گے اور انہیں ایس ایم ایس اور ای میل کے ذریعے بھی آگاہ کیا جائے گا۔