لاہور ( محمد صابر اعوان سے ) وزیر اعلی پنجاب کی خصوصی ہدایت پر پنجاب اسمبلی کے اراکین (ایم پی اے) کا ایک وفد 4 سے 6 نومبر 2025 تک سندھ کے تین روزہ دورے پر کراچی پہنچ گیا ہے ، تاکہ چائلڈ میرج ریسٹرینٹ ایکٹ (2013) کے نفاذ اور خواتین کے تحفظ اور انصاف کے شعبے میں اصلاحات کو آگے بڑھانے کےصوبہ سندھ کے تجربے سے سیکھا جا سکےدورے میں یو این ایف پی اے تکنیکی معاونت فراہم کر رہا ہے ۔ اس دورے کا مقصد پنجاب کے چائلڈ میرج بل کو آگے بڑھانا ، سندھ کی قانون سازی، ادارہ جاتی اور کمیونٹی کی بنیاد پر کم عمری کی شادی کو ختم کرنے کے طریقہ کار پر صوبائی سطح پر سیکھنے کو فروغ دینا ہے۔پنجاب اسمبلی کے پارلیمانی وفد نے اپنے پہنچنے کے بعد کوہی گوٹھ فسٹولا سینٹر کا دورہ کیا تاکہ بچپن کی شادی کے صحت پر اثرات کے بارے میں نقصانات و اثرات کا جائزہ لیا جا سکے ۔