لاہور ( جنرل رپورٹر ) امیر الدین میڈیکل کالج کے زیرِ اہتمام پہلی ʼʼچراغِ راہ کانفرنسʼʼ کا کامیاب انعقاد کیا گیا، جس کا مرکزی موضوع ʼʼعمل سے زندگی بنتی ہےʼʼ رکھا گیا۔ اس موقع پر پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسر ڈاکٹر فاروق افضل نے کہا کہ چراغِ راہ”مستقبل میں بھی علم وعمل کی روشنی پھیلانے کا ذریعہ بنے گی تقریب کے مہمان خصوصی سابق پرنسپل فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر عبدالمجید چوہدری تھے کانفرنس کی چیف ارگنائزر پروفیسر آمنہ احسن چیمہ نے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی۔تقریب میں ملک بھر سے معروف ماہرینِ طب اور اساتذہ نے شرکت کی، جن میں وائس چانسلر فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ظفر علی چوہدری، پرنسپل سی ایم ایچ میڈیکل کالج میجر جنرل (ر) ڈاکٹر سلمان سلیم، سابق ڈین آف سرجری شیخ زید میڈیکل کالج پروفیسر معید اقبال قریشی، اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنز پروفیسر ڈاکٹر اصف بشیر شامل تھے۔ کانفرنس میں فیکلٹی ممبران، پروفیسر نازش ثقلین،ڈاکٹر شائستہ مبین، ڈاکٹر سائرہ ذیشان، پرنسپل نرسنگ کالج ثمر ناز کنول، نرسنگ سپرنٹنڈنٹ صائمہ فتح، ڈاکٹر نادیہ ارشد،میڈیکل طلبہ، نرسنگ سٹاف اور ہیلتھ پروفیشنلز بڑی تعداد میں موجود تھے۔