لاہور(خصوصی رپورٹر)محکمہ ہاؤسنگ، اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ میں اہم انتظامی عہدوں پر تقرر و تبادلے کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق محمد خرم نبیل، ڈی ایم ڈی گوجرانوالہ کو ڈائریکٹر انجینئرنگ گوجرانوالہ کا اضافی چارج تفویض عاصم نذیر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر انجینئرنگ واسا راولپنڈی کا تبادلہ کر کے انہیں واسا گجرات ،ڈپٹی سیکرٹری کوآرڈینیشن اسامہ شیرون کو رنگ فارسٹیشن منصوبے کا پراجیکٹ ڈائریکٹر کا اضافی چارج سونپا گیا ہے۔پی ایچ اے لاہور کے دو افسران کو بھی رنگ فارسٹیشن منصوبے کے ڈپٹی پراجیکٹ ڈائریکٹر کے اضافی چارج تفویض کیے گئے ہیں جن میں ڈائریکٹر پی ایچ اے لاہور زاہد اقبال اور ڈائریکٹر پی ایچ اے لاہور عبداللہ نثار چیمہ شامل ہیں۔عروج عمران، اسسٹنٹ ڈائریکٹر انجینئرنگ پی ایچ اے ملتان کا تبادلہ کر کے انہیں پی ایچ اے راولپنڈی میں تعینات کیا گیا ہے۔