• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایپکا پنجاب اور ملی لیبر فیڈریشن کا لاہور میں احتجاجی دھرنا

لاہور (خبرنگار) ایپکا پنجاب اور پاکستان ملی لیبر فیڈریشن کے زیر اہتمام صوبائی سیکریٹریٹ کے باہر ملازمین کے حقوق کے تحفظ کے لیے احتجاجی دھرنا دیا گیا۔ حتجاجی دھرنے سے پاکستان ملی لیبر فیڈریشن کے صدر رانا جبران، جنرل سیکرٹری محبوب عالم، ایپکا پنجاب کے صدر خالد جاوید سنگیڑا، لاہور ڈویڑن کے صدر مختار گجر سمیت دیگر لیبر رہنماوں نے خطاب کیا۔ مقررین نے پنجاب حکومت کی ملازمین کش پالیسیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ”پنجاب ریگولرائزیشن آف سروس (منسوخی) آرڈیننس 2025“ کو مزدور دشمن، غیر منصفانہ اور آئینی حقوق کے منافی قرار دیا اور اس کی فوری منسوخی کا مطالبہ کیا۔ مقررین نے حکومت کے اس موقف کو مسترد کر دیا کہ پنشن اور مراعات میں کمی سے مالیاتی نظام بہتر ہوگا، اور کہا کہ ریاست کا فرض اپنے ملازمین کی فلاح و بہبود ہے، نہ کہ ان کے حقوق چھین کر بجٹ بچانا بصورت دیگر صوبے بھر کے سرکاری محکموں کے ملازمین، یونینز اور مزدور تنظیمیں احتجاجی تحریک شروع کرنے پر مجبور ہوں گی۔
لاہور سے مزید