لاہور (خبرنگار)پاکستان مرکزی مسلم لیگ لاہور کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی نے مطالبہ کیا کہ بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر کرائے جائیں تاکہ شفافیت، احتساب اور عوامی شمولیت کو یقینی بنایا جا سکے۔ ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی نے کہا ہے کہ حکومت نے بلدیاتی نظام کا غیر مؤثر اور کھوکھلا ڈھانچہ پیش کیا ہے جو عوامی امنگوں کی ترجمانی نہیں کرتا۔ حکومت اس نظام کے ذریعے ہارس ٹریڈنگ کے نئے دروازے کھولنے جا رہی ہے، جسے کسی صورت قبول نہیں کیا جا سکتا۔