لاہور(خبرنگار)پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف میٹالرجی اینڈ مٹیریلز انجینئرنگ، فیکلٹی آف کیمیکل اینڈ مٹیریلز کی ٹیم نے لاہور سائنس میلہ 2025ء میں سرپرائزیم کے تحت منعقدہ ’کیم اسٹوڈیو‘میں شرکت کی۔اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر عمیق فاروق کی سرپرستی میں ٹیم نے 26 سے زائد انٹرایکٹو مظاہرے پیش کیے جن میں کیمسٹری، مٹیریلز سائنس اور انجینئرنگ کی حیرت انگیز ایجادات کو اجاگر کیا گیا۔