• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گیس پریشر میں کمی سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے، بی این پی

کوئٹہ(پ ر) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سینئر رہنماء ملک بشیر احمد شاہوانی،چیئرمین کریم محمد حسنی،حاجی خیر جان بنگلزئی، آ غاشکیل اور عبید شاکر ایم حسنی نےمشترکہ بیان میں کہاہے کہ سردی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی ہزارگنجی،کلی لعل آبادمحمد حسنی، کلی حبیب ، بڑیچ ٹاؤن، لہڑی آ باداور گردونواح میں گیس پریشر میں کمی کی وجہ سے شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کا شمار صوبے کے سرد ترین علاقوں میں ہوتا ہے سردی کی شدت کے ساتھ ہی گیس پریشر نہ ہونے کے برابر ہے جس سے خواتین کوکھانا پکانے میں سخت مشکلات ہے تو دوسری طرف بچے،بوڑھے سردی کی وجہ سے بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان ہائیکورٹ کے احکامات کے باوجود سوئی سدرن گیس کمپنی گیس پریشر بڑھانے میں ناکام رہی ہے جو توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے۔
کوئٹہ سے مزید