• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کارکن پارٹی مخالف عناصر کی گمراہ کن باتوں میں نہ آئیں، غفار کاکڑ

کوئٹہ(آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری انفارمیشن بلوچستان غفار خان کاکڑنے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے ہمیشہ اپنے کارکنوں اور قائدین کے اتحاد اور یکجہتی پر زور دیا ہے، حالیہ دنوں میں کچھ افراد کی پارٹی مخالف سرگرمیوں کو دیکھا گیا ہے جو قابل مذمت ہیں۔ یہ وہ لوگ ہیں جو مشکل وقت میں پارٹی کو چھوڑ گئے تھے اور اب اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لئے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔تحریک انصاف کے تمام فیصلے پولیٹیکل اور کور کمیٹی میں اور قائد عمران خان کی ہدایات کے مطابق فیصلے کئے جاتے ہیں اور ان پر سختی سے عمل کیا جاتا ہے۔ پارٹی اپنے نظریات اور مقاصد کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے اور عوام کا بھرپور تعاون حاصل کر رہی ہے۔ہم اپنے تمام کارکنوں اور حامیوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ پارٹی مخالف عناصر کی گمراہ کن باتوں میں نہ آئیں اور پارٹی کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کریں۔
کوئٹہ سے مزید