کوئٹہ (پ ر) پاکستان ادارہ شماریات کے زیر اہتمام ڈیٹا فیسٹ 2025 کے حوالے سے واک کا انعقاد کیا گیا پاکستان ادارہ شماریات کے صوبائی سربراہ سید روح اللہ شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ادارہ شماریات کا بنیادی مقاصد ملک و دیگر اداروں کے لیے شفاف ڈیٹا اکٹھا کرنا ہے ہمارے ادارے نے 2023 کی مردم شماری اور 2025 میں مربوط زراعت شماری، لائیو سٹاک اور مشینری کے حوالے سے ٹیبلٹس کے ذریعے ڈیجیٹل ڈیٹا اکٹھا کیا گیا مردم شماری اور زراعت شماری کے حوالے سے لیا گیا ڈیٹا قومی اداروں اور این جی اوز کے لیے انتہائی کارآمد ہے انہوں نے قومی سطح پر آبادی اور دیگر سرویز کی اہمیت اور افادیت اجاگر کرنے اور سٹیک ہولڈر اور عوام میں شعور اجاگر کرنے کے لیے 11 اور 12 نومبر کو پاک چائنہ فرینڈ شپ سینٹر اسلام آباد میں ڈیٹا فیس 2025 کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد کیا جائے گا سیمینار میں وفاقی وزراء، گورنر وزیر اعلی بلوچستان اوردیگر کو مدعو کیا گیا ہے سید روح اللہ شاہ نے واک میں شرکت کرنے پر تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔