کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) ای پی آئی بلوچستان کے صوبائی کوارڈینیٹر ڈاکٹر آفتاب کاکڑ نے کہا ہے کہ ملک بھر کی طرح بلوچستان کے 36 اضلاع میں 17 سے 29 نومبر تک 12 روزہ خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کی قومی مہم چلائی جائے گی والدین اپنے 6 ماہ سے 5 سال کی عمر تک کے بچوں کی ویکسینیشن ضرور کرائیں یہ بات انہوں نے منگل کو کوئٹہ پریس کلب میں عوام میں شعور اجاگر کرنے کے حوالے سے میڈیا کے کردار کے بارے میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر ڈپٹی ڈی ایچ او کوئٹہ ڈاکٹر شاہد بابر ، ڈبلیو ایچ او کے ڈاکٹر رحمت ، ٹیکنیکل فوکل پرسن گیٹ فاؤنڈیشن ڈاکٹر ظفر خوستی ، یونیسیف کے ضیاء الرحمن ، کوئٹہ پریس کلب کے جنرل سیکرٹری ایوب ترین سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا ڈاکٹر آفتاب کاکڑ نے کہا کہ ویکسینیشن سے بچوں میں قوت مدافعت پیدا کی جاسکتی ہے ڈپٹی ایچ او کوئٹہ ڈاکٹر شاہد بابر نے کہا ہے کہ مذکورہ مہم میں 2400 ٹیمیں حصہ لیں گی خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کی ویکسینیشن میں انجکشن بھی لگائے جائیں گے جس سے بچوں میں قوت مدافعت بڑھتی ہے مہم میں 22 لاکھ بچوں کو ویکسینیشن کی جائے گی 800 سینٹر میزل ویکسینیشن کریں گے جبکہ 2500 ٹیمیں اس میں حصہ لیں گی 160 یونٹ کام کریں گے ڈبلیو ایچ او کے ڈاکٹر رحمت نے کہا کہ خسرہ اور روبیلا سے بچوں کو بچانے کیلئے عوام میں شعور اجاگر کرنے کے لئے معاشرے کے تمام طبقات کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔