کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)نصیرآباد کے کنٹریکٹ اساتذہ کے امیداروں واحد بخش ، رجب علی ، نصیب اللہ اور عبیداللہ نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ نصیر آباد میں محکمہ تعلیم میں کنٹریکٹ بنیادوں پر بھرتیوں میں ہونے والی ناانصافیوں کانوٹس لےکر میرٹ پر آنے والے امیدواروں کو ترجیح دی جائے یہ بات انہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ نصیرآباد میں محکمہ تعلیم میں کنٹریکٹ بنیادوں پر بھرتی میں شفافیت کو بالائے طاق رکھ کر کرپشن کے عوض ملازمتیں فروخت کی جارہی ہیں پیشہ ورانہ قابلیت کی اسناد رکھنے والوں کو نظر انداز کرکے ان کے ساتھ نا انصافی کی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ پہلے نمبروں پر آنے والے امیدواروں کے نام نکال کر من پسند امیدواروں کے نام شامل کیے گئے ہیں انہوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ متاثرہ امیدواروں کی داد رسی کی جائے اور میرٹ پر آنے والے پروفیشنل ڈگریاں رکھنے والے امیدواروں کو ترجیح دی جائے۔