لاہور ( جنرل رپورٹر ) پاکستان ایسوسی ایشن آف یورولوجیکل سرجنز (PAUS) کے زیرِ اہتمام سلور جوبلی بین الاقوامی یورولوجیکل کانفرنس ʼʼیوروکون 2025ʼʼ کا صوبائی دارالحکومت لاہور میں شاندار آغاز ہو گیا۔ کانفرنس کی صدارت ایسو سی ایشن کے صدر پروفیسر خضر حیات گوندل نے کی جبکہ پروفیسر ڈاکٹر محمد عثمان خان بطور مہمان خصوصی، پروفیسر ڈاکٹر ریاض احمد تسنیم، پروفیسر ڈاکٹر ممتاز احمد گیسٹ آف آنر تھے۔افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پی اے یو ایس کے صدر پروفیسر ڈاکٹر خضر حیات گوندل نے کہا کہ دنیا بھر سے معروف ماہرینِ یورولوجی کی شرکت نوجوان ڈاکٹروں کے لیے ایک قیمتی موقع ہے، جس سے ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ ہوگا اور مریضوں کے علاج و معالجے کے معیار پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔