لاہور(خبرنگار) پنجاب یونیورسٹی شعبہ فائن آرٹس کے زیر اہتمام بی ایف اے 2025ء کے طلباؤ طالبات کے تھیسز کی نمائش کا انعقادکیا گیا جس میں 54 طلباؤ طالبات کے آرٹ ورک پیش کیے گئے۔اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی، سیکریٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب غلام فرید،چیئرپرسن شعبہ فائن آرٹس ڈاکٹر سمیرا جواد،فیکلٹی ممبران اورطلباؤطالبات نے شرکت کی۔