لاہور (نیوزرپورٹر) ایگزیکٹو کمیٹی ممبر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور چیئرمین آل پاکستان پیپر مرچنٹ ایسوسی ایشن احد امین ملک نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کی پائیدار ترقی کے لیے ضروری ہے کہ بڑی صنعتوں کو دوبارہ بحال کیا جائے تاکہ روزگار کے مواقع بڑھ سکیں اور سرمایہ کاری کا تسلسل بحال ہو۔