• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈسٹری اور لیبر کا چولی دامن کا ساتھ ہے،سپیکر پنجاب اسمبلی

لاہور(خصوصی رپورٹر)نیشنل ورکرز کنونشن 2025 ءکا الحمرا ہال میں انعقاد ہوا ۔جس میں سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان ، صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین اور صوبائی وزیر محنت منشاءاللہ بٹ نے شرکت کی۔ ۔کنونشن میں سیکرٹری لیبر،ڈی جی لیبر،لیبر ڈیپارٹمنٹ کے حکام ،لیبر لیڈرز اور محنت کشوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔صوبائی وزراءچوہدری شافع حسین اور منشا اللہ بٹ نے محنت کشوں میں ڈیتھ اور میرج گرانٹ کے چیک تقسیم کئے۔ سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے وکرز کنوشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انڈسٹری اور لیبر کا چولی دامن کا ساتھ ہے اور یہ تعلق مضبوط ہونا چاہیے چوہدری شافع حسین نے کہا کہ صنعتی مراکز میں حاصل کئے گئے پلاٹوں پر 2 سال میں کارخانہ نہ لگانے والوں کے پلاٹ کینسل کئے جارہے ہیں ۔ صوبائی وزیر محنت منشاءاللہ بٹ نے کہا کہ محنت کش پاکستان کے ماتھے کا جھومر ہیں ،وزیر اعلیٰ پنجاب کے حکم پر محنت کشوں کی فلاح کیلئے بے مثال اقدامات کئے ہیں ۔
لاہور سے مزید