• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماحولیاتی آلودگی کے تدارک میں ہارٹیکلچرایجنسیوں کا کرداراہم، نورالامین مینگل

لاہور(خصوصی رپورٹر)سیکرٹری ہاؤسنگ، اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ نورالامین مینگل کی زیرِ صدارت اجلاس میں لاہور کی خوبصورتی میں اضافے اور ماحولیاتی آلودگی کے تدارک کے لیے جاری منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ڈی جی پی ایچ اے لاہور منصور احمد نے "لنگز آف لاہور" اور "رنگ فارسٹیشن" منصوبوں سمیت دیگر ماحول دوست اقدامات پر بریفنگ دی۔ڈی جی پی ایچ اے نے بتایا کہ لاہور کی مختلف ڈرینز کے اطراف 45 ہزار بانس کے پودے لگانے کا عمل جاری ہے جبکہ اب تک 14 ہزار سے زائد پودے لگا دیے گئے ہیں۔سیکرٹری ہاؤسنگ کے مطابق ماحولیاتی آلودگی کے تدارک میں ہارٹیکلچر ایجنسیوں کا کردار نہایت اہم ہے۔
لاہور سے مزید