ملتان (رؤف مان) پنجاب حکومت نے پی ایم ایس (ایکس پی ایس ایس) گریڈ 19کے انیس افسران کو گریڈ20میں ریگولر ترقی دے دی، صوبائی سلیکشن بورڈ کیسفارشات اور وزیراعلیٰ پنجاب کی منظوری کے بعد محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی پنجاب نے باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا، گریڈ20میں ترقی پانے والے افسران کی صوبہ میں بطور سیکرٹری، ڈویژنل کمشنر یا اس کے مساوی عہدہ پر تعیناتی ہوسکے گی، نوٹیفیکیشن کے مطابق 19افسران کو گریڈ20میں ترقی دی گئی جب کہ 14افسران کے گریڈ20میں ترقی کے کیسز ڈیفر کردیے گئے، ترقی پانے والوں میں ڈائریکٹر جنرل پنجاب روڈ سیفٹی اتھارٹی محمد تنویرماجد، چیف سیکشن پی اینڈ ڈی بورڈ پنجاب امتیاز احمد، ایڈیشنل سیکرٹری ٹورازم پنجاب صدف ظفر، سی ای او ساہیوال واٹر اینڈ سینٹیشن سروسز کمپنی افتخار علی، ایم ڈی( پی جی ایس ایچ ایف) عمر فاروق علوی، سپیشل سیکرٹری محکمہ ہائر ایجوکیشن جنوبی پنجاب فخرالسلام ڈوگر، سپیشل سیکرٹری محکمہ صحت و آبادی جنوبی پنجاب شہباز حسین، ممبر پنجاب ریونیو اتھارٹی طارق محمود، ڈائریکٹرجنرل ایم اینڈ ای پلاننگ اینڈ بورڈ پنجاب فاروق منظور، مائنز لیبر ویلفیئر کمیشن پنجاب محمد اسد، شامل ہیں جب کہ جن14 افسران کےگریڈ 20میں ترقی کے کیسز ڈیفر کیے گئے ہیں۔