• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اینٹی نارکوٹکس فورس کے زیر اہتمام لسبیلہ یونیورسٹی میں اینٹی ڈرگ سیمینار

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)اینٹی نارکوٹکس فورس نے لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگریکلچر، واٹر اینڈ میرین سائنسز میں ایک اینٹی ڈرگ سیمینار کا انعقاد کیا۔ سیمینار میں یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات سے طلبا و طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ سیمینار میں پرو وائس چانسلر ڈاکٹر الہی بخش مرغزانی ، رجسٹرار ڈاکٹر بالاچ رشید ،ڈپٹی کمشنر ضلع لسبیلہ حمیرا بلوچ ، اینٹی نارکوٹکس فورس کے جوائنٹ ڈائریکٹر نعمان حنیف، ایس پی ضلع لسبیلہ عاطف امیراور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر ڈاکٹر ملک منصور سمیت دیگر نے خطاب کیا ۔ مقررین کا کہنا تھا کہ ڈرگ کسی بھی معاشرے کو مفلوج کرنے کا سبب ہے جو جسمانی ،ذہنی، معاشرتی اور اخلاق کی طور پر تباہ کن اثرات مرتب کرتا ہے ۔ڈرگ کے نقصانات اور اس سے بچاؤ کے لیے لوگوں کو اگاہی فراہم کی جائیں تاکہ معاشرے کو ڈرگ سے پاک و صاف کیا جا سکے ۔سیمینار کا اختتام ایک اگاہی واک کے ساتھ ہوا، جو شرکاء کی ڈرگ استعمال کے خلاف لڑائی کی وابستگی کو ظاہر کرتی تھی۔؎
کوئٹہ سے مزید