• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب پولیس نےشہیدکانسٹیبل محمد خلیل کے اہلخانہ کو ایک کروڑ 35 لاکھ کا گھردیدیا

لاہور(کر ائم رپو رٹرسے)پنجاب پولیس نےفرض کی راہ میں جامِ شہادت نوش کرنے والے کانسٹیبل محمد خلیل کے اہلخانہ کو ایک کروڑ 35 لاکھ روپے مالیت کا گھر دیا گیا ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ شہید کے اہلخانہ کی پسند کے مطابق پاکپتن کی نجی ہاؤسنگ سکیم میں یہ گھر خرید کر دیا گیا۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی خصوصی کاوش پر حکومت پنجاب نے شہید کے اہلخانہ کے گھر کے لیے فنڈز جاری کیے۔
لاہور سے مزید