• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

33نئے زیر تعمیر ریسکیو اسٹیشنز کو جلد مکمل کر لیا جائے گا، سلمان رفیق

لاہور (جنرل رپورٹر) صوبائی وزیر صحت و ایمرجنسی سروسز خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ پیشنٹ کیئر کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں، 33 نئے زیر تعمیر ریسکیو اسٹیشنز کو جلد مکمل کر لیا جائے گا۔ خواجہ سلمان رفیق کی صدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کے زیر انتظام ٹیچنگ ہسپتالوں میں مریضوں کی منتقلی کیلئے بہتر کوآرڈی نیشن کے حوالہ سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ سیکرٹری صحت پنجاب عظمت محمود اور سیکرٹری ایمرجنسی سروسز پنجاب ڈاکٹر رضوان نصیر نے شرکت کی۔ سیکرٹری ایمرجنسی سروسز نے 33نئے زیر تعمیر ریسکیو اسٹیشنز پر جاری پیش رفت بارے بریفنگ دی۔
لاہور سے مزید