لاہور(خبرنگار)اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کے سربراہ اور مرکزی جماعت اہل حدیث پاکستان کے امیر علامہ زبیر احمد ظہیر نے ایران پر اسرائیل اور امریکہ کے حملوں کی شدید مزمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تمام بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے لیکن اس ظلم و جبر کو ناکام بنانے کے لئے تمام مسلمان ممالک میں کسی صورت تقسیم یا لڑائی نہیں ہونی چاہیے ۔ وہ اسلامی جمہوری اتحاد کے مرکزی عہدیداروں سے مشاورت کے بعد ایک پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔