لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے کہا ہے کہ ویسٹ ٹو ویلیو سُتھرا پنجاب پروگرام کا اہم مرحلہ ہے جس کے تحت جمع ہونے والے ہزاروں ٹن ویسٹ کو توانائی کے مقاصد کے لئے استعمال کیا جائے گا۔ وہ سول سیکرٹریٹ میں ایک اجلاس کی صدارت کر رہے تھے جس میں وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر سُتھرا پنجاب کے ویسٹ ٹو ویلیو فیز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ شکیل احمد میاں اور ڈائریکٹر جنرل سُتھرا پنجاب اتھارٹی بابر صاحب دین نے بھی شرکت کی۔