لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کی مؤثر نگرانی کے لیے محکمہ ہاؤسنگ نے جدید مانیٹرنگ نظام متعارف کرا دیا ہے۔ سیکرٹری ہاؤسنگ پنجاب نورالامین مینگل کی ہدایت پر اس مقصد کے لیے ایک جدید ڈیش بورڈ تشکیل دیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق ڈیش بورڈ میں جدید مانیٹرنگ فیچرز شامل کیے گئے ہیں جبکہ کام کی رفتار کی رئیل ٹائم نگرانی کے لیے منفرد پیرا میٹرز متعارف کروائے گئے ہیں۔