• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی اداروں کی نجکاری کے خلاف ملازمین تنظیموں کا احتجاجی مظاہرہ

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) آل پاکستان فیڈریشن آف ٹریڈ یونینز بلوچستان اور بلوچستان لیبر فیڈریشن کے زیر اہتمام ملک اور صوبہ بھر کی طرح کوئٹہ پریس کلب کے سامنے بھی قومی اداروں کی نجکاری کے خلاف اور مطالبات کے حق میں مظاہرہ کیا گیا اس موقع پر مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے اور مطالبات کے حق میں نعرئے بازی کررہے تھے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے آل پاکستان فیڈریشن آف ٹریڈ یونینز کے مرکزی چیئرمین محمد رمضان اچکزئی ، بلوچستان لیبر فیڈریشن کے مرکزی چیئرمین خان زمان ، محمد قاسم کاکڑ ، محمد یار علیزئی ، محمد یوسف کاکڑ ، عابد بٹ ، محمد عارف نیچاری اور سید آغا محمد نے کہا کہ حکمران طبقہ منافع بخش قومی اداروں ، بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں ، پی آئی اے ، ایئرپورٹس ، کراچی پورٹ ٹرسٹ ، پاکستان اسٹیل ملز ، ریلوے اور او جی ڈی سی ایل سمیت اہم اداروں کو آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کی ایماء پر اپنے من پسند لوگوں کو کوڑیوں کے مول بیچنا چاہتا ہے انہوں نے کہا کہ 1994 کے بعد سے تمام حکومتوں نے کمیشن کیلئے آئی پی پیز کے ساتھ تاریخ کے مہنگے ترین معاہدے کیے جن کے نتیجے میں ملک میں بجلی کے نرخ خطے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے اس وقت مہنگی بجلی کی وجہ سے ملکی صنعت ، تجارت ، زراعت اور دیگر ادارے شدید بحران اور تنزلی کا شکار ہیں اور اگر بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری عمل میں لائی جاتی ہے تو اس کے نتیجے میں ملک کی صنعت، زراعت، تجارت اور معیشت مزید تباہی کے دہانے پہنچ جائے گی انہوں نے حکمرانوں پر زور دیا کہ قومی وحدت کی علامت تمام منافع بخش اداروں کی نجکاری پالیسی ترک کرکے قومی اداروں میں اصلاحاتی نظام کے ذریعے ری اسٹرکچرنگ کی جائے۔
کوئٹہ سے مزید