کراچی (اسد ابن حسن) سندھ حکومت نے اپنے زیر انتظام صوبے بھر کے تمام محکموں کی BPS 15 سے BPS 5تک کی خالی اسامیوں پر انٹرمیڈیٹ پاس امیدواروں کے لئے اسکریننگ ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ انٹرمیڈیٹ پاس امیدواروں کا امتحان سیبا ٹیسٹنگ سروسز انعقاد کرے گا۔ امتحان میں شریک ہونے کی فیس 1500 روپے مقرر کی گئی ہے۔ امتحان میں صوبہ سندھ کا ڈومیسائل رکھنے والے شریک کئے جائیں گے۔ امتحان میں 40 فیصد مارکس حاصل کرنے والا بھی نوکری حاصل کرنے کا حقدار ہوگا۔