• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فوجی آپریشن سے دہشتگردی میں اضافہ ہوتا ہے، وزیراعلیٰ کے پی، بدھ کو جرگہ بلا لیا

پشاور(سٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ فوجی آپریشن سے دہشت گردی ختم نہیں ہوتی بلکہ اس میں مزید اضافہ ہوتا ہے کیونکہ ان آپریشنوں میں اسلامی ،انسانی اور قبائلی اقدار کو روندا جاتا ہے جس کا ردعمل انتہائی بھیانک ہوتا ہے ان آپریشنوں میں اسلامی ،انسانی اور قبائلی اقدار کو روندا جاتا ہے ،جرگےمیں مستقل امن و امان کا راستہ نکالا جائے گا،27 ویں آئینی ترمیم کے ذریعے آئین اور جمہوریت کا جنازہ نکالا جارہا ہے، 12 نومبر کو دہشت گردی کے خاتمے اور مستقل امن و امان کا راستہ نکالنے کیلئے جرگہ منعقد کرنے جارہے ہیں،بی آرٹی سروس کوضلع خیبر کے علاقوں جمرود ٹیڈی بازار اور باڑہ بازار تک توسیع دیں گے، اتوار کے روز وزیراعلیٰ نے بی آرٹی کے یونیورسٹی آف پشاور اسٹیشن کا دورہ کیا اور شہریوں سے بی آرٹی سروس سے متعلق دریافت کیا ۔ وزیراعلیٰ نے منتخب اراکین اسمبلی اور چیف سیکرٹری کے ہمراہ یونیورسٹی آف پشاور اسٹیشن تا کار خانو اسٹیشن بس میں سفر کیا اور بس میں سوار شہریوں سے گفتگو کی ۔اس موقع پر شہریوں نے وزیراعلیٰ کو اپنے درمیان پا کر خوشی کا اظہار کیا اور سیلفیاں بنائیں، بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی سہیل آفریدی نے کہا کہ پشاور میں بی آر ٹی سروس میرے قائد عمران خان کا خیبرپختونخوا کے عوام کیلئے تحفہ ہے۔بی آر ٹی غریب اور متوسط طبقے کو بہترین اور سستی سروس فراہم کر رہی ہے ۔بی آر ٹی کی بسوں میں رش کم کرنے کیلئے 50 نئی بسیں خریدی گئی ہیں جبکہ مزید50 بہت جلد خریدی جائیں گی ۔اس کے علاوہ اس سروس کو دیگر علاقوں تک بھی توسیع دی جائے گی تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس سروس سے مستفید ہوں۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ بی آرٹی بس میں سفر کرنے کا مقصد سروس کا براہ راست جائزہ لینا تھا ۔" میری خواہش تھی کہ بی آرٹی بس میں سفرکرکے خود عوام سے براہ راست فیڈ بیک لوں اور اس فیڈ بیک کی روشنی میں سروس کو مزید بہتر بنایا جائے" ۔آئینی ترمیم سے متعلق ایک سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ نے کہاکہ 27 ویں آئینی ترمیم کے ذریعے آئین اور جمہوریت کو روندا جار ہا ہے کیونکہ اس وقت مسند اقتدار پر بیٹھی حکومت کے پاس اپنی کل 17 سیٹیں ہیں، ان کے پاس نہ تو عوامی مینڈیٹ ہے اور نہ ہی ترمیم کا اختیار۔ایک اور جواب میں وزیراعلیٰ نے کہاکہ 12 نومبر کو دہشت گردی کے خاتمے اور مستقل امن و امان کا راستہ نکالنے کیلئے جرگہ منعقد کرنے جارہے ہیں جس میںپارلیمنٹرینز ، سابق پارلیمنٹرینز اور سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو مدعو کیا جائے گا مستقل امن و امان کا راستہ نکالا جائے گا۔

اہم خبریں سے مزید