انڈونیشیا کی جانب سے سابق صدر سُہارتو کو قومی ہیرو کے اعزاز سے نوازا گیا ہے۔
یہ اعزاز ایک سرکاری تقریب میں انڈونیشیا کے موجودہ صدر اور سوہارتو کے سابق داماد پربووو سوبیانتو نے اِن کے بچوں کو پیش کیا۔
واضح رہے کہ سوہارتو کے دورِ حکومت پر انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں، بدعنوانی اور اقربا پروری کے الزامات عائد رہے ہیں۔