کوئٹہ (پ ر) جمعیت علماء اسلام کے صوبائی رہنماء سید عادل آغا نے کہا ہے کہ مفتی محمود کے پیروکاروں نے ہمیشہ ملک میں جمہوریت کی بالادستی کے لئے ہر اول دستے کا کردار ادا کیا ہے، مولانا فضل الرحمان کی دوراندیشی اور جمہوریت کے لئے اٹھائے جانیوالے اقدامات کسی سےپوشیدہ نہیں ،ضلع پشین جمعیت علماء اسلام کا قلعہ ہے کرپشن کرنیوالوں کا راستہ عوامی طاقت سے روکا جائے گاان خیالات کا اظہار انہوں نے علاقے کے نوجوانوں کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ ضلع پشین کے غیور عوام نے ہر مشکل دور میں جمعیت کا ساتھ دیا ہے انہوں نے کہا کہ ضلع پشین میں اسوقت کافی حل طلب مسائل ہیں جنہیں حل کرنا ناگزیر ہے۔