کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) صوبائی دارالحکومت میں موسم سرد ہوتے ہی نزلہ، کھانسی، زکام، گلے کی خراش اور وائرل انفیکشن کے مریضوں کی تعدادبڑھ گئی ناک، کان اور حلق کے امراض کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ان بیماریوں کی وجہ موسمی تبدیلی ہے درجہ حرارت گرنے سے انفلوئنزا وائرس ہر عمر کے افراد کو متاثر کرتاہے یہ وائرس ویسے تو پورا سال موجود رہتا ہے مگر سرد موسم میں اس کی فعالیت بڑھ جاتی ہے اور یہ ان افراد پر فوری اور زیادہ اثر کرتا ہے قوت مدافعت بڑھانے کے لیے پانی کے زیادہ استعمال کے ساتھ مچھلی، سبزی، دال اور انڈوں کو اپنی غذا میں لازمی شامل کیا جائے۔