• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوجوانوں میں علامہ اقبال کی تعلیمات پڑھنے کی لگن اطمینان بخش ہے، حافظ محمد طاہر

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) سیکرٹری حکومت بلوچستان حافظ محمد طاہر نےیوم اقبال کی مناسبت سے بیوٹمز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ امر انتہائی اطمنان بخش ہے کہ ہمارے نوجوانوں میں علامہ اقبال کی تعلیمات و شاعری پڑھنے اور سمجھنے کی لگن ہے اس سلسلے میں بیوٹمز انتظامیہ اور افسران کی کاوش قابل ستائش ہے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد حفیظ نے کہا کہ شاعر مشرق ، مفکر اسلام ڈاکٹر علامہ محمد اقبال ہر نسل کے لئے مشعل راہ ہیں اقبال نوجوانوں کو خودی اور عمل پیہم کی تلقین کرتا ہے انہوں نے علامہ اقبال کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ طلبا اور نوجوانوں کو اقبالیات سے روشناس کرانا انتہائی اہم ہےمقابلہ بیت بازی میں پہلی پوزیشن تعمیرنو بوائز کالج ، دوسری بیوٹمز کے شعبہ لاءاور تیسری پوزیشن بیوٹمز یونیورسٹی کی طالبات نے حاصل کی۔
کوئٹہ سے مزید