کوئٹہ (خ ن) وزیر اعلیٰ بلوچستان کی مشیر برائے محکمہ ترقی نسواں ڈاکٹر ربابہ بلیدی نے کہا ہے کہ علامہ محمد اقبال مسلمانوں کے لیے ایک عظیم رہنما اور فلسفی تھے جنہوں نے اپنی شاعری اور تحریروں کے ذریعے نہ صرف قوم کو بیدار کیا بلکہ خودی کا شعور بھی اجاگر کیا خصوصی پیغام میں ڈاکٹر ربابہ بلیدی نے کہا کہ علامہ محمد اقبال ایک عظیم مفکر اور دور اندیش شاعر تھے جنہوں نے اپنی لازوال شاعری اور فکری رہنمائی سے برصغیر کے مسلمانوں میں ایک نئی روح پھونک دی ان کا فلسفہ آج بھی ہمارے نوجوانوں کے لیے مشعلِ راہ ہے ہم سب کو علامہ اقبال کے افکار پر عمل پیرا ہوتے ہوئے تعلیم اور محنت کو اپنا شعار بنانا ہو گا۔