• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یونیورسٹی آف مکران میں کیرئیر ڈویلپمنٹ کیلئے سافٹ اسکلز پر سیشن کا انعقاد

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)یونیورسٹی آف مکران میں کمپیوٹر سائنس ڈپارٹمنٹ کی جانب سے کیرئیر ڈویلپمنٹ کے لیے سافٹ اسکلز پر سیشن کا انعقاد کیا گیا ۔ سیشن کے مہمان خصوصی نیشنل یوتھ کونسل کے رکن و ٹرینر زامران بلوچ تھے جنہوں نے سیشن میں طلباء سے ٹیم ورک ، پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور کیرئیر کے آغاز سے متعلق قیمتی معلومات اور عملی حکمت عملیوں پر تبادلہ خیال کیا ۔ انہوں نے طلبا کو دور حاضر کے چیلنجز نمٹنے کے لئے خود کو تیار کرنے ، اعتماد کے ساتھ پیش آنے اور ایک کامیاب پیشہ ورانہ سفر کے لیے ضروری سافٹ ویئر اسکلز اپنانے پر زور دیا ۔ سیشن میں اسسٹنٹ کنٹرولر امتحانات عطا مہر ، انچارج سمسٹر سیل عرفان حیات ، شعبہ سوشل ورک کے سربراہ ڈاکٹر راشد منظور ، شعبہ مینجمنٹ سائنسز کے سربراہ اسد اللہ اور اسسٹنٹ رجسٹرار آفس ابراہیم سمیت کمپیوٹر سائنس ڈیپارٹمنٹ کے اساتذہ اور طلباء و طالبات نے بڑی تعداد میں حصہ لیا سیشن کے اختتام پر لیکچرار شعبہ کمپیوٹر سائنس اور نیشنل یوتھ کونسل کے رکن انجینئر محمد انور ریکی نے شیلڈز تقسیم کیں ۔
کوئٹہ سے مزید