• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت اسلامی پاکستان کے اجتماع عام کی تیاریاں جاری ہیں، زاہد اختر بلوچ

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) نائب امیر جماعت اسلامی بلوچستان زاہد اختر بلوچ نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی اجتماع عام میں مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ بلوچستان کے مسائل ،مشکلات اور مطالبات سے پاکستان کے عوام کو آگاہ کریں گے بلوچستان کے حقوق کے حصول کے لئے حق دو بلوچستان کو تحریک کے آئندہ لائحہ عمل کا بھی اعلان کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ میں مختلف تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بلوچستان سے ہزاروں مرد و خواتین 18 اور 19 نومبر کو لاہور روانہ ہوں گے ہر سطح پر اجتماع عام کی تیاریاں جاری ہیں تمام امرائے اضلاع و ذمہ داران اور کارکنان اپنی تیاری مکمل کر لیں انہوں نے کہا کہ یہ اجتماع ملک اور بلوچستان میں تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہوگا ہم مینار پاکستان پر بلوچستان کا درد اور مطالبات لے کر جائیں گے اور پورے پاکستان کو بلوچستان کی محرومیوں سے آگاہ کریں گے۔
کوئٹہ سے مزید