کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)نائب امیر جماعت اسلامی بلوچستان حافظ مطیع الرحمٰن مینگل نے کہا ہے کہ بلوچستان کے سلگتے اجتماعی و قومی مسائل ، لاپتہ افراد کی عدم بازیابی ، بارڈرز کی بندش ، سی پیک ، سیندک اور ریکودک منصوبوں کے ثمرات سے محرومی دراصل عوام کے ووٹ و اعتماد کی بجائے زبردستی نااہل افراد کومسلط کرنے کا نتیجہ ہے ، جماعت اسلامی کا اجتماع عام 21 تا 23 نومبر مینار پاکستان میں بلوچستان سے ہزاروں نوجوان شریک ہوں گے جس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ دالبندین کے دوران اراکین و کارکنان کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے اجتماع عام کے سلسلے میں بھرپور دعوتی و تشہیری مہم کی ہدایت کی انہوں نے کہا کہ اجتماع عام تجدید عزم و فکر کا موقع ہوگا۔