کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)اہلیان کشمیر کالونی نے حکام سے مطالبہ کیاہےکہ کالونی میں بجلی کامسئلہ فوری طور پر حل کیاجائےان کاکہنا ہے کہ کالونی کا قیام 1995 میں عمل میں لایاگیا مگر تاحال علاقہ میں بجلی بھی تاحال فراہم نہ کی جاسکی جبکہ اس سال بجٹ میں بجلی کیلئے فنڈ مختص کئے گئے ہیں لیکن تاحال کوئی پیش رفت نہ ہوسکی بجلی بنیادی ضرورت ہے جس کے نہ ہونے سے انہیں شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑرہا ہے متبادل کے طور پر جنریٹرز اور سولرپلیٹس کااستعمال کیاجارہاہے لیکن وہ بھی سب کے لئے نا ممکن ہے کالونی میں ہزاروں افراد بستے ہیں جوآج بھی پتھر کے دور میں رہ رہے ہیں بجلی نہ ہونے سے گھریلوبرقی آلات استعمال نہیں کئے جاسکتے ریفریجریٹرز،پانی کی موٹریں استری اور دیگربرقی آلات بیکار ہوکررہ گئے ہیں طویل عرصے سے علاقہ مکین بجلی کے لئے ترس رہے ہیں لیکن یہ مسلہ نہیں ہوسکاہے انہوں نے کہاکہ اہل علاقہ کی مشکلات کومد نظر رکھتے ہوئے اس مسئلے کوفوری طور پر حل کیاجائےمتعلقہ حکام اس جانب انسانی ہمدردی کی بنیاد پرتوجہ دیں تاکہ علاقہ مکین سکھ کاسا نس لےسکیں۔